Type Here to Get Search Results !

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا ملی ٹنٹ گرفتار


 بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا ملی ٹنٹ گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے پیر کے روز شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے لاوے پورہ علاقے کے باغات میں لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے گرفتار شدہ جنگجووں کی شناخت عامر طاریق خان ولد طاریق احمد خان ساکنہ لاوے پورہ بانڈی پورہ کے بطور کی۔ جو حال ہی جنگجووں صفوں میں شامل ہوا تھا


انہوں نے بتایا کہ انہیں لاوے پورہ علاقے کے باغات میں حال ہی میں لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) میں شامل ہونے والے عسکریت پسند کی موجودگی کے حوالے سے ایک مخصوص معلومات موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر کے مزکورہ کی گرفتاری عمل میں لائی